21 اپریل 2021
تازہ ترین
کوچز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کی انتظامیہ اور کوچز کی مشاورت

کوچز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کی انتظامیہ اور کوچز کی مشاورت

چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی فرسٹ الیون ٹیموں کے نئے مقررہ کوچز نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کی حکمت عملی کی تیاری کے لیے لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ملاقات کی ہے۔ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے والے چھ کوچز کے علاوہ اس ملاقات میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، ندیم خان، ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ، گرانٹ بریڈ برن (بذریعہ ویڈیو لنک) اورہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلمپنٹ، ثقلین مشتاق بھی شریک تھے۔ اب آئندہ چند روز تمام کوچز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کی انتظامیہ اور کوچز کی مشاورت سے آئندہ سیزن کے لیے ٹیموں کی تیاری کو حتمی شکل دیں گے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں فیصل اقبال کا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے تقرری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں اور وہ اس ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھانے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اس نئے کردار کو نہ صرف تجربہ شیئر کرنے کا موقع سمجھتے ہیں بلکہ وہ اس کے ذریعے پاکستان کے ڈومیسٹک نظام میں بلوچستان کی ایک مضبوط ٹیم کی تیاری کی بھی کوشش کریں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟