سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ کوچنگ میں اپنا کیرئیر شروع کرنے کا عزم ان کے لیے ایک کھلے راز کی طرح تھا تاہم انہیں اس کے لیے ایک مناسب وقت کا انتظار تھا۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً یہ ان کے لیے اپنی دوسری اننگز کو شروع کرنے کا ایک بہترین وقت ہے کیونکہ یہاں انہیں درست سمت اور اچھی نیت صاف دکھائی دے رہی ہے۔ محمد یوسف نے کہا خوشی ہے کہ انہیں یہ پیشکش کی گئی اور پرامید ہیں کہ وہ پاکستان کرکٹ کے ایک شاندار دور پر مشتمل اپنے علم اور تجربے کو نوجوان کھلاڑیوں کو منتقل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ چیلنج سے بھرپور ایک پرجوش ذمہ داری ہے اور وہ اسے نبھانے کے منتظر ہیں۔