30 ستمبر 2020
تازہ ترین
 امام بارگاہوں اورگھروں میں مجالس عزا کے انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل

امام بارگاہوں اورگھروں میں مجالس عزا کے انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل

  فیصل اکبر  محرم الحرام کے سلسلہ میں ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں۔ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی تمام امام بارگاہوں اورگھروں میںمجالس عزا کے انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ دیواروں پر مجالس عزا اور شبیہ ذوالجناح کے جلوسوں کے متعلق پوسٹرز آویزاں ہیں۔ امام بارگاہوںکے باہر علم ، زنجیر زنی اور دیگر تبرکات کی فروخت کے سٹال بھی لگ گئے ہیں۔ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی دنیا بھر میں سید الشہدا ئ حضرت امام حسینۮ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے مجالس عزا کاآغاز ہوجاتا ہے جو یوم عاشور یعنی دس محرم الحرام کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں ایک طرف تو امام بارگاہوں اور گھروںمیں مجالس عزا کا انعقاد ہوتا ہے تو دوسری طرف شبیہ ذوالجاح،تعزیہ اور علم کے جلوس بھی برآمد ہوتے ہیں ۔ عموماً یوم عاشور کے بعد شبیہ ذوالجناح کے شیڈولڈ جلوسوں میں کمی آجاتی ہے لیکن مجالس عزا کا سلسلہ پھر بھی جاری رہتا ہے اس دوران علم اورتعزیہ کے جلوس بھی برآمد کیے جاتے ہیں۔محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ  اور  اسے محرم الحرام بھی کہتے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی اس مہینے کو انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھالیکن نواسہ ٔ رسول ،سید الشہدائ حضرت امام حسینۮ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے کربلا میں عظیم قربانیاں پیش کرکے محرم الحرام کے احترام کو قیامت تک کے لیے حرمت کا مہینہ بنادیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟