30 ستمبر 2020
تازہ ترین
کورونا وائرس میں کمی ہونے لگی

کورونا وائرس میں کمی ہونے لگی

  ہیلتھ رپورٹر   کورونا وائرس میں کمی ہونے لگی۔لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 24 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ  شہر میںکوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔ ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق پنجاب میں کورونا کے 58 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،جس کے بعد کل مریضوں کی  تعداد 95 ہزار 800 ہوگئی ۔شیخوپورہ3، راولپنڈی 6، گوجرانوالہ 3، گجرات 1، ملتان 4، فیصل آباد 4 اور جھنگ میں2 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 2 ہزار 186 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 90 ہزار 210 ہوگئی ۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟