22 اپریل 2021
تازہ ترین
 ٹیسٹ سیریز میں 10 سال بعد شکست کا خطرہ

ٹیسٹ سیریز میں 10 سال بعد شکست کا خطرہ

سپورٹس رپورٹر ٹیسٹ سیریز میں 10 سال بعد شکست کا خطرہ پاکستان کے سر پر منڈلانے لگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا مانچسٹر میں پہلا میچ میزبان ٹیم نے3 وکٹ سے جیتا تھا،ساؤتھمپٹن میں دوسرا مقابلہ بارش سے شدید متاثر ہونے کی وجہ سے ڈرا ہوگیا، اب اسی وینیو پر جمعے کو تیسرے میچ میں گرین کیپس کو بقا کی جنگ لڑنا ہے،میزبان ٹیم سرخرو ہوئی تو گرین کیپس کو 10سال بعد انگلینڈ میں پہلی سیریز ہارنے کا صدمہ برداشت کرنا پڑے گا۔ انگلش سرزمین پر پاکستان آخری سیریز2010میں ہارا تھا، سلمان بٹ کی زیرقیادت ٹیم نے 4میں سے صرف ایک میچ جیتا، 3 میں مات ہوئی تھی،اس وقت اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی وجہ سے عالمی کرکٹ میں ایک طوفان اٹھا اور کپتانی کا تاج مصباح الحق کے سرسج گیا، ان کی قیادت میں 2016میں پاکستان نے سیریز 2-2 سے برابر کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی اور آخری بار عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 2018میں سرفراز احمد کپتان تھے، دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا، اب تیسرا ٹیسٹ ڈرا بھی ہوا تو سیریز ہاتھ سے نکل جائے گی،اگرچہ گذشتہ میچ کی بانسبت اس بار بارش کی مداخلت کم رہنے کی پیشگوئی کردی گئی لیکن انگلینڈ کا ناقابل اعتبار موسم کھیل کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟