09 اگست 2020
پی پی پی اور ن لیگ کا حکومت کیخلاف جوائنٹ اپوزیشن ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان

پی پی پی اور ن لیگ کا حکومت کیخلاف جوائنٹ اپوزیشن ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان

اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سرگرم ہوگئیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ ن کے وفد کی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔مسلم لیگ ن کے وفد میں ایاز صادق، احسن اقبال اور سعد رفیق شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویزاشرف، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی بھی موجود تھے۔ملاقات میں مجموعی ملکی سیاسی صورت حال زیر بحث آئی اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں ہے کہ اس حکومت نے دو سال میں معیشت کو بدحال کردیا اور غربت بڑھا دی ہے، ناتجربہ کاری و نالائقی سے ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے، دن بدن عوام کا انداز زندگی انحطاط کا شکار ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟