09 اگست 2020
وزیراعظم کی قوم سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل

وزیراعظم کی قوم سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسز کم ہوئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں کووڈ 19 کیسز کم ہوئے، بدقسمتی سے ہمسایہ ملک بھارت میں کیسز بڑھے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ہاں اسپتالوں میں کیسز اور ڈیٹھ ریٹ بھی کم ہوا ہے، یہ سب سمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کے باعث ممکن ہوا۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھیں اور عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں، گزشتہ عید کی طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی مت کریں، انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟