09 اگست 2020
 سرکاری ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

 سرکاری ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

 سرکاری ملازمین کوجبری ریٹائرکرنے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع  کرادی گئی۔سرکاری ملازمین کوجبری ریٹائرکرنے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع  کرادی گئی، قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی۔قرارداد کےمتن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان سرکاری ملازمین کوجبری ریٹائرکرنے کے لئے وفاقی حکومتی اقدامات پر سخت تشویش کااظہار کرتاہے اور اس حوالے سے بنائی گئی کمیٹیوں کومستردکرتا ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کوریٹائر کرنے کافیصلہ انسانیت سوز ہے، یہ فیصلہ انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ حالیہ بجٹ میں وفاقی اورپنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ان کوبنیادی حق سے محروم کیا، اب سرکاری ملازمین کو جبری ریٹائرکرنے کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟