27 اکتوبر 2020
تازہ ترین
پی ٹی اے نے پب جی پر پابندی کی وجہ بتا دی

پی ٹی اے نے پب جی پر پابندی کی وجہ بتا دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل کے بعد پب جی گیم پر پابندی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس عامرفاروق نے پب جی گیم پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پب جی کمپنی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کردیا۔ جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ گیم پر پابندی آپ نے قانون کی کس شک کے تحت لگائی ؟پی ٹی اے وکیل نے بتایا کہ اس میں اسلام کے خلاف کچھ مواد نظر آیا جس کی وجہ سے پابندی لگائی۔عدالت نے پوچھا جو میٹریل اسلام کے خلاف ہے، کہاں آپ نے میٹنگ مینٹس میں لکھا ہے؟ یہ بات کہہ کر پھر تو جتنی گیمز ہیں سب پر پابندی لگا دیں۔وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ پب جی گیم میں کچھ غیر اخلاقی مناظر بھی آتے ہیں۔جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ یہ وتیرہ بن گیا ہے کہ ہر چیز دوسری میں ڈال دیں، سی پی او کل کہے گا کہ سارا کچھ بند کردو تو کیا آپ بند کردیں گے؟ کسی شکایت میں بتائیں جہاں کہا گیا ہو کہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے؟وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ صورتحال ایسی بن گئی تھی کہ پب جی معطل کرنا پڑی۔  جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ آپ نے صورتحال نہیں قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، گیمز تو شاید اس سے بھی زیادہ پرتشدد موجود ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟