تازہ ترینخبریںپاکستان

سمندری طوفان : طلبہ و طالبات کیلئے اہم خبر

سمندری طوفان کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا ہے، جس کے سبب امتحانات بھی نہیں ہوسکیں گے، نوٹفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بیپر جوائے کے ممکنہ اثرات کے خطرے کے پیش نظر جامعہ کراچی میں کل تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی، یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں کل ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے۔

اس کے علاوہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کراچی نے اعلان کیا ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے سمندری طوفان کے باعث شہر میں امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2023بروز بدھ 14 جون اور 15 جون بروز جمعرات کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کراچی کے پریس ریلیز کے مطابق ملتوی کیے جانے والے پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button