09 اگست 2020
افغان مصنوعات کی بھارت برآمد مقصود، واہگہ بارڈر کھول دیا گیا

افغان مصنوعات کی بھارت برآمد مقصود، واہگہ بارڈر کھول دیا گیا

پاکستان نے افغان مصنوعات کی بھارت برآمدات کے لئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان نے افغانستان کی بھارت کو زمینی راستے سے برآّمدات کے لئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت 15 جولائی سے بھارت کو افغان مصنوعات کی زمینی راستے سے ترسیل شروع ہوجائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واہگہ بارڈر کو 15 جولائی سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت کھولا جا رہا ہے، پاکستان نےافغان حکومت کی خصوصی درخواست پر واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت اپنا وعدہ پورا کردیا، معاہدے کے تحت پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تمام باہمی تجارت بحال کردی ہے۔ کرونا وائرس کے تناظر میں تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھا جائے گا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟