09 اگست 2020
کرغزستان کے سفیر کی یونیورسٹی آف لاہور آمد ، ٹیچنگ اسپتال کا دورہ

کرغزستان کے سفیر کی یونیورسٹی آف لاہور آمد ، ٹیچنگ اسپتال کا دورہ

پاکستان میں کرغزستان کے سفیر ایرک بسم حیوف نے گزشتہ روز دی یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ کیا۔اس موقع پر پیٹرن انچیف ایم اے رﺅف اور چیئرمین بورڈ آف گورنر اویس رﺅف نے انکا استقبال کیااور انہیں دی یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال خصوصاً کرونا سنٹر کادورہ کروایا اس موقع پر دی یونیورسٹی آف لاہور اور اس کے ٹیچنگ ہسپتال کی طرف سے چیئرمین اویس رﺅف نے کرغز سفیر ایرک بسم حیوف کو کرونا مریضوں کے لئے ادویات ، سٹاف کے لیے پی پی ایزاورکرونا وائرس کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی دیگر ضروری اشیاءخیر سگالی کے طورپر حوالے کیں جس کا کرغز سفیر نے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ایرک بسم حیوف نے پیٹرن انچیف ایم اے رﺅف کے ساتھ ملاقات میں تعلیمی شعبے میں یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں یونیورسٹی آف لاہور کی خدمات قابل تحسین اوریونیورسٹی کے ساتھ ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بھی عالمی معیار کی ہیں۔پیٹرن انچیف ایم اے رﺅف نے کرغزستانی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرغزستان کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جس طرح کی بھی مدد درکا ر ہو گی یونیورسٹی آف لاہور کرغزستان کو فراہم کرے گی۔ بعدازاںٹیچنگ ہسپتال میں کرونا سنٹر کے دورے کے دوران چیئرمین بورڈ آف گورنر اویس رﺅف ،ایم ایس ڈاکٹر زاہد پرویز ،ڈاکٹر شاہد محمود ملک اور ڈاکٹر سکند ر افضل نے کرغزستان کے سفیر کو کرونا مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے جدید طریقہ علاج اور ٹیکنالوجی سے متعلق بریف کیاجس پرمہمان کرغز سفیرنے یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال کی طبی سہولیات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ کرغز تعلیمی ادارے بالخصوص یونیورسٹیاں اور ہسپتال آپ سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین بورڈ آف گورنر اویس رﺅف نے ایرک بسم حیوف کو یونیورسٹی آف لاہور اور ٹیچنگ ہسپتال کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی دی کی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟