09 اگست 2020
بھارتی جنگی جنون، ایل او سی پر فائرنگ، 5 شہری زخمی

بھارتی جنگی جنون، ایل او سی پر فائرنگ، 5 شہری زخمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی گئی تھی۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ لب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا جس میں بھارتی قابض افواج کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟