09 اگست 2020
پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، وزیراعظم کا نوٹس

پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، وزیراعظم کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کوآٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے حکم دیا کہ چاہیں ذخیرہ اندوزی پکڑیں یا سبسڈی دیں، غریب کو آٹا سستا فراہم کریں اور ہر حال میں آٹے کی قیمت پرانی سطح پر بحال کی جائے۔ عمران خان نے ناجائز ذخیرہ اندازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟