29 فروری 2020
تازہ ترین
 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل مارنے کا مقصد کسی کو قتل کرنا نہیں تھا،ایران

امریکی فوجی اڈوں پر میزائل مارنے کا مقصد کسی کو قتل کرنا نہیں تھا،ایران

ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر  کمانڈر کا کہنا ہےکہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل مارنے کا مقصد کسی کو قتل کرنا نہیں تھا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سینئر کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں کا مقصد کسی کو قتل کرنا نہیں تھا بلکہ امریکا کی فوجی مشینری کو نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل حملے خطے میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کے ایک تسلسل کا آغاز ہیں۔ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکا سے مناسب انتقام مشرق وسطیٰ سے امریکی افواج کو نکالنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے سیکڑوں میزائل تیار تھے اور جب تہران نے امریکا پر میزائل داغے تو اس نے امریکی جہاز اور ڈرون سسٹم کو ناکام بنانے کے لیے سائبر حملہ بھی کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟