03 جون 2020
تازہ ترین
مدت ملازمت میں توسیع سوچ سمجھ کر کی، وزیراعظم

مدت ملازمت میں توسیع سوچ سمجھ کر کی، وزیراعظم

  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سوچ سمجھ کر کی ہے اوریہ معاملہ عدالت میں نہیں جانا چاہیے تھا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس سے قبل ہوا جس میں اٹارنی جنرل پاکستان نے بھی شرکت کی اور بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سوچ سمجھ کر کی ہے، یہ معاملہ عدالت میں نہیں جانا چاہیے تھا لیکن ہم قانون سازی کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام ارکان پارلیمنٹ اور اتحادیوں نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کردی، ہم نے عدلیہ کے ساتھ ٹکراؤ نہیں کرنا بلکہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟