18 اکتوبر 2019
تازہ ترین
جج مبینہ ویڈیو سکینڈل کا اہم کردار ناصر جنجوعہ منظر عام پر آگیا

جج مبینہ ویڈیو سکینڈل کا اہم کردار ناصر جنجوعہ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج مبینہ ویڈیو سکینڈل کے اہم ملزم ناصر جنجوعہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیو سکینڈل کا اہم کردار ناصر جنجوعہ ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا جہاں قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم ناصر جنجوعہ کی دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض تیس جولائی تک عبوری ضمانت منظور کی اور ایف آئی اے کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم ناصر جنجوعہ کو گرفتار نہ کیا جائے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟