25 اگست 2019
تازہ ترین
25 جولائی کو ہم پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی، بلاول بھٹو

25 جولائی کو ہم پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے 25جولائی 2018کو ہم پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔ عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر اپوزیشن جماعتوں نے ملک بھر میں یوم سیاہ منایا۔ اس سلسلے میں کراچی کے مزار قائد پر جلسہ منعقد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی ٟاے این پیٞ، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے جینا حرام کر دیا ہے، عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا۔ جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمان سے تو باہر کیا گیا مگر عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گنتی کے وقت پولنگ کے عملے سے اختیارات لے لیے گئے تھے، وزیراعظم نے خود سلیکٹڈ کہنے پر قومی اسمبلی میں ڈیسک بجایا تھا، ہمیں پارلیمان سے تو باہر کیا گیا مگر عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، انتقامی کارروائیاں کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں اتنا ظلم کریں جتنا وہ خود برداشت کرسکیں۔ خیال رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان بھر میں یوم سیاہ منانے اور احتجاجی جلسوں کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟