تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

یہ سب کچھ صرف این آراو بچانے کیلئے کیا جارہا ہے، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جو کچھ کیا جارہا ہے صرف این آر او  بچانے کیلئے کیا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ این آر او بچانے کے لیے الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، صرف این آر او بچانے کے لئے انہوں نے ملک کی کیا حالت کردی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئے روز کیسز درج کئے جارہے ہیں، ہمارے ہزاروں کارکن گرفتار ہیں، ہم صرف 90 دنوں کی شق پر عملدرآمد کی بات کر رہے ہیں، اگر کوئی غلط کام ہو اور ہم تنقید نہیں کرتے تو ملک کو  نقصان پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت اسی لئے آگے گئی کہ وہاں تنقید کی آزادی تھی، ڈکٹیٹر شپ میں تنقید ختم کر دو معاشرہ پیچھے رہ جائے گا، انسانی بنیادی حقوق تو یہاں ہے ہی نہیں، علی امین گنڈا پور کے ساتھ دیکھیں کیا کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب قائد اعظم تھے تو انگریزوں کا دور تھا، اس وقت قانون تھا اور اسکے مطابق عمل ہوتا ہے، لیکن اب تو سیاست دانوں کو تشدد کو نشانہ بنایا جا رہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دنیا مجھے جانتی ہے دنیا میں خبر جائے گی تو ملک کا مذاق ہی اڑے گا، دنیا میں ہمارا مذاق بن رہا ہے، لوگ بنانا ریپلک کہیں گے، لوگ ہمیں سنجیدگی سے نہیں لیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ لوگوں  کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے، سپریم کورٹ ہماری تقسیم ہوگئی تو یہ اس ملک کیلئے بڑا سانحہ ہوگا، ہم سب کو دعا کرنی چاہیے کہ سپریم کورٹ میں اتحاد ہو، ہم سب کو دعا کرنی چاہیے کہ لوگوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button