25 اگست 2019
تازہ ترین
وزیراعظم کا وطن واپسی پر دوحہ میں پڑائو، قطری ہم منصب سے ملاقات

وزیراعظم کا وطن واپسی پر دوحہ میں پڑائو، قطری ہم منصب سے ملاقات

امریکا کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان مختصر قیام کیلئے دوحہ رکے، جہاں ان کی قطری ہم منصب عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات میں مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور قطر میں پاکستان کے سفیر سید احسن رضا شاہ بھی موجود تھے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکا سے واپسی پر استقبال کیلئے وفاقی، صوبائی وزرا اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 17 اراکین اور رہنما وزیراعظم کے استقبال کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ جائیں گے۔ جہانگیر خان ترین، غلام سرور خان، اعظم سواتی، فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور عامر محمود کیانی ے نام بھی استقبالیہ فہرست میں شامل ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟