19 نومبر 2019
تازہ ترین
انسداد دہشتگردی عدالت نے حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کالعدم تنظیم جماعت الدعوÃة کے امیر حافظ سعید کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حافظ سعید کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی محکمہ انسداد دہشت گردی ٟ سی ٹی ڈیٞ کو بھی مقدمے کا مکمل چالان 7 اگست تک پیش کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حافظ سعید کو 17 جولائی کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ حافظ سعید کی گرفتاری پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے رد عمل میں کہا تھا کہ 10 سال کی تلاش کے بعد ممبئی حملوں کے نام نہاد ماسٹر مائنڈ کو پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟