13 اکتوبر 2019
تازہ ترین
آرمی چیف، وزیراعظم کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وائٹ ہائوس اجلاس میں شریک ہونگے، میجر جنرل آصف غفور

آرمی چیف، وزیراعظم کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وائٹ ہائوس اجلاس میں شریک ہونگے، میجر جنرل آصف غفور

 پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وائٹ ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ٟ آئی ایس پی آرٞ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وائٹ ہائوس میں ہونے والے اجلاس کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پینٹاگون میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع رچرڈ اسپینسر سے ملیں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے ملے سے بھی ملیں گے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈنفورڈ کریں گے۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اِس وقت وزیراعظم عمران خان کے ساتھ امریکا کے دورے پر ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟