28 مئی 2020
تازہ ترین
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کو تھپڑ پڑگیا

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کو تھپڑ پڑگیا

بھارت کے دارالحکومت میں جلوس کے دوران ایک شخص نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ  موتی نگر میں برجیش گویل کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے کہ ایک شخص تمام سیکیورٹی حدود کو پار کرتے ہوئے گاڑی کے نزدیک پہنچ گیا اور وزیراعلیٰ کو زناٹے دار تھپڑ جڑ دیا۔ عام آدمی پارٹی کے ورکرز نے تھپڑ مارنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جہاں اس کی شناخت 33 سالہ سریش کے نام سے ہوئی ہے جو اسپیئر پارٹس کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے تاہم تھپڑ رسید کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب اروند کجروال کو تھپڑ رسید کیا گیا ہو اس سے قبل نومبر 2018  میں ان پر مرچیں پھینکی گئی تھی، 2016  میں ایک شخص نے جوتا اچھالا تھا اور ایک خاتون نے سیاہی بھی پھینکی تھی جبکہ 2014  میں ایک رکشہ ڈرائیور نے بھی ان کے چہرے پر تھپڑ رسید کیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟