25 اگست 2019
تازہ ترین
شاہ سلمان نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی

شاہ سلمان نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی

سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب میں امریکی افواج کی تعیناتی کی منظوری دی۔ امریکی محکمہ دفاع نے بھی سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ابھرتے ہوئے سنگین خطرے کو روکنے کے لیے سعودی عرب میں اپنے وسائل اور فوجی دستوں کو تعینات کرے گا۔ رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا ہے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کا مقصد خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور دفاعی شعبے میں مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 500 فوجیوں کی تعیناتی گزشتہ ماہ پینٹاگون کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے اعلان کا حصہ ہے۔ گزشتہ ماہ پینٹاگون نے مشرقی وسطیٰ میں ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فوجی کہاں کہاں تعینات ہوں گے۔2003 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی عرب میں امریکی فوجی تعینات کیے جا رہے ہیں۔ امریکا نے 2003 میں عراق جنگ کے اختتام پر  سعودی عرب سے تمام فوجی واپس بلا لیے تھے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے اثر و رسوخ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟