13 اکتوبر 2019
تازہ ترین
سعودیہ سے موخر ادائیگیوں پر تیل ملنا شروع، پہلا بحری جہاز کراچی میں لنگرانداز

سعودیہ سے موخر ادائیگیوں پر تیل ملنا شروع، پہلا بحری جہاز کراچی میں لنگرانداز

سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر خام تیل ملنا شروع ہوگیا اور پہلا بحری جہاز تیل لے کر کراچی بندرگاہ میں لنگر انداز ہوگیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی فنڈز فار ڈیویلپمنٹ فانسنگ فیسیلٹی کے تحت سعودی عرب کی طرف سے پہلا بحری جہاز 'عرب لائٹ خام تیل'  لے کر کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔ سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کا یہ پہلا جہاز پاک عرب ریفائنری کیلئے آیا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو یکم جولائی سے موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع کردی ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا تھا کہ سعودی عرب موخر ادائیگیوں پر آئندہ 3 سالوں میں پاکستان کو 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔ مشیر خزانہ نے بتایا تھا کہ پاکستان کو ہر ماہ ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کا تیل ملے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟