25 اگست 2019
تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر امریکا چلے گئے

وزیراعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر امریکا چلے گئے

 وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے لیے کمرشل فلائٹ سے واشنگٹن کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ قطر ائیرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر الباکر نے وزیراعظم عمران خان سے دوحا ائیر پورٹ پر ملاقات کی۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان 20جولائی کو مقامی وقت کے مطابق 3بج کر30منٹ پر واشنگٹن پہنچیں گے اور وزیراعظم کا سرکاری دورہ 21جولائی سے شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق 21 جولائی کو وزیراعظم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام ایم ڈی، عالمی بینک کے صدر اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور پاکستان بزنس سمٹ میں شرکت بھی کریں گے۔ 22 جولائی کو وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہائوس پہنچیں گے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا استقبال کریں گے اور انہیں وائٹ ہائوس کا دورہ کرائیں گے۔ اس موقع پر تحائف کے تبادلے کے بعد دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہو گی، عمران خان یو ایس پاکستانی بزنس کونسل سے ملاقات کریں گے اور امریکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی 23 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔ بعدازاں وزیراعظم امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور کیپیٹل ہل میں پاکستانی کاکس سے خطاب کریں گے، پھر امریکی صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔23 جولائی کو ہی وزیراعظم عمران خان ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے ساتھ ان کا دورہ امریکا مکمل ہو جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟