07 دسمبر 2019
تازہ ترین
عمران سلیکٹڈ ہیں تبھی عسکری قیادت کو بھی امریکا لے جانا پڑا، مریم نواز

عمران سلیکٹڈ ہیں تبھی عسکری قیادت کو بھی امریکا لے جانا پڑا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر ڈیل کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دنیا کو پتا ہے عمران خان سلیکٹڈ ہیں، اسی لیے انہیں اپنے ساتھ عسکری قیادت کو بھی امریکا لے جانا پڑا۔ میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ادھر ادھر سے میسیجز ملتے ہیں لیکن اس پر ردعمل دینا آپ کی صوابدید پر ہے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ  ن لیگ نہ رابطے کرے گی اور نہ ڈیل، ڈیل کرنا ہوتی تو نواز شریف جیل میں نہ ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کے لوازمات کو عمران خان جیسا سلیکٹڈ تو پورا کر سکتا ہے لیکن میاں صاحب اور مسلم لیگ ن جمہوریت کی پیٹھ پر چُھرا نہیں گھونپ سکتے اور نہ ہی عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اتوار کو ہر حال میں فیصل آباد جائوں گی، گرفتاریاں کارکنوں کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟