13 اکتوبر 2019
تازہ ترین
چیئرمین سینیٹ کے اعتراضات مسترد، اپوزیشن کا اجلاس بلا کر ووٹنگ کا مطالبہ

چیئرمین سینیٹ کے اعتراضات مسترد، اپوزیشن کا اجلاس بلا کر ووٹنگ کا مطالبہ

اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے اجلاس بلا کر ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن نے خط سیکرٹری ایوان بالا کو بھیج دیا۔ میر حاصل بزنجو نے سینیٹ میں اپوزیشن کے ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں قرارداد کے بارے میں ابھی تک نہیں بتایا گیا، جب ہم نے تحریک پیش کی تو 4 دن تک جواب نہیں دیا گیا، 60 سے زائد ارکان کی حمایت کا یقین ہے، فوری طور پر سینیٹ اجلاس بلایا جائے، شاہد خاقان کی گرفتاری سے دبائو ڈالا جا رہا ہے، دبائو ڈالنے کیلئے مزید گرفتاریاں ہوں گی، گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔ حاصل بزنجو کا کہنا تھا چیئرمین سینیٹ کے خط کا جواب جمع کرا دیا، دبائو کے باوجود اپوزیشن پیچھے نہیں ہٹے گی، پیر کو اپوزیشن رہنمائوں کا ایک اور اجلاس ہوگا


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟