16 دسمبر 2019
تازہ ترین
دفاعی صنعت کی بہتری کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری:آرمی چیف

دفاعی صنعت کی بہتری کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری:آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی صنعت کی بہتری کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی پیداوار اور سیکیورٹی انحصاری کے موضوع پر سیمینار ہوا ، سیمینار میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا دفاعی پیداوار کیلئے حکومتی اداروں کیساتھ نجی شراکت داری ضروری ہے، دفاعی پیداوار کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے وسیع مواقع موجود ہیں، خود انحصاری کی پالیسی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری ہے۔  سیمینار میں وفاقی وزرائ زبیدہ جلال، فواد چودھری اور عبدالرزاق دائود نے بھی شرکت کی۔ زبیدہ جلال اور فواد چودھری نے ملکی دفاعی صنعت کو موثر بنانے پر اظہار خیال کیا۔ مشیر تجارت رزاق دائود نے قومی سلامتی میں خود مختار دفاعی صنعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟