تازہ ترینخبریںپاکستان

نگراں حکومت کے اختیارات سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں حکومت کے اختیارات سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کے سربراہی پر مشتمل لارجر بینچ کچھ دیر بعد فیصلہ سنائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے حامد اظہر سمیت دیگر نے نگراں حکومت کی جانب سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کو چیلنج کر رکھا ہے۔

دائر درخواست میں حکومت پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ نگراں حکومت نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے پنجاب بھر میں افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے کردئیے، نگراں حکومت کو تقرر و تبادلوں کا کوئی آئینی اور قانونی اختیار حاصل نہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ نگراں حکومت کا کام انتخابات کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے، قانون کے تحت ٹینیور پوسٹ پر موجود افسروں کو عہدے کی میعاد مکمل ہونے تک ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا، افسروں کے تبادلوں سے عام سائلین اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگراں حکومت نے سیاسی مفادات کے لیے افسروں کے تبادلے کر کے غیر قانونی اقدام کیا، عدالت افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button