18 اگست 2019
تازہ ترین
احتساب شروع ہوچکا، جس نے جو کیا ہے وہ بھگتے گا: وفاقی وزیر داخلہ

احتساب شروع ہوچکا، جس نے جو کیا ہے وہ بھگتے گا: وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ احتساب شروع ہوگیا ہے اور جس نے جو کیا ہے وہ بھگتے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیراعظم وہ کام ضرور کریں گے جو ملکی مفاد میں ہو، پاکستان کی پالیسی میں واضح تبدیلی آئی ہے، وزیراعظم نے کئی بار کہا ہے یہاں وار لارڈ نہیں ہونے چاہئیں، اب کوئی بندوق لےکر نہیں چل سکتا۔ اپوزیشن رہنمائوں کی نیب کے ہاتھوں گرفتاریوں پر وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری نے خود کہا تھا ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں، نیب ایک آزاد ادارہ ہے، اس کا چیئرمین پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے لگایا تھا، کسی نے کچھ کیا ہوگا جب ہی گرفتاری ہوئی ہے۔ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ احتساب شروع ہوگیا ہے، جس نے جو کیا ہے وہ بھگتے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟