18 اگست 2019
تازہ ترین
ایل این جی ٹرمینل ٹھیکہ کیس میں عباسی طلب

ایل این جی ٹرمینل ٹھیکہ کیس میں عباسی طلب

 قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے ایل این جی ٹرمینل ٹھیکہ کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو  کل طلب کرلیا، نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل  کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں تفتیش کے لیے جمعرات کی صبح طلب کیا ہے،سابق وزیراعظم کو صبح 10 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی  تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی۔ نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط کے خلاف دینے کے الزام میں تحقیقات شروع کی گئیں، شاہد خاقان نے من پسند کمپنی کو 15 سال کا ٹھیکہ خلاف ضابطہ دیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟