20 ستمبر 2019
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر،بھارتی دہشتگردی جاری،کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر،بھارتی دہشتگردی جاری،کشمیری شہید

 بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سوپور کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران نوجوان کو شہید کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت عدنان چنا کے نام سے ہوئی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے ریاستی جبر کے ساتھ ساتھ مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جس میں اب تک ہزاروں کشمیری شہید کیے جاچکے ہیں جب کہ پیلٹ گن کے استعمال سے متعدد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟