16 دسمبر 2019
تازہ ترین
جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق گرفتار

جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق گرفتار

 وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق میاں طارق کی گرفتاری ایف آئی اے اسلام آباد کے سائبر کرائم ونگ نے کی، ملزم کے گھر سے ویڈیو بھی برآمد کی گئی جس کا فرانزک کرالیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا میاں طارق دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے بیان حلفی میں میاں طارق کا بھی ذکر کیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟