22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
گوگل کےخلاف غداری کی تحقیقات ہونی چاہیے، ٹرمپ

گوگل کےخلاف غداری کی تحقیقات ہونی چاہیے، ٹرمپ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا  ہے کہ سرچ انجن گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ سرچ انجن گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات ہونی چاہیے، انتظامیہ تحقیقات کرے کہ کہیں گوگل چینی حکومت کے ساتھ مل کر کام تو نہیں کررہا۔ صدر ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بلین ٹیک پیٹر تھییل کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اپنا مطالبہ سامنے رکھا۔ پیٹر نے گوگل پر الزام عائد کیا تھا کہ گوگل چینی حکومت یا فوج کے ساتھ مل کر مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟