20 ستمبر 2019
تازہ ترین
جنوبی کوریا کا جاپان سے تجارتی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

جنوبی کوریا کا جاپان سے تجارتی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

 جنوبی کوریا نے جاپان سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی کوریائی ٹیکنالوجی کی اشیا سے متعلق پابندیاں ختم کرے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے خاپان کو منتبہ کیا ہے کہ تجارتی پابندی سے جاپان کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مون جے کا جاپانی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ٹیکنالوجی سے متعلق جنوبی کوریائی اشیا کی درآمد پر پابندیاں ختم کر دے، بصورت دیگر جاپان کو بھی تجارتی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جنوبی کوریائی صدر نے الزام عائد کیا کہ جاپان ایک تاریخی تنازعے کے تناظر میں جنوبی کوریا کو سزا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔جاپان کی جانب سے جنوبی کوریا پر یہ بھی پابندی عاید ہے کہ وہ شمالی کوریا کو بھی مصنوعات فروخت نہیں کرسکتا، مو جے ان کا کہنا تھا کہ اب یہ معاملہ انتہائی سنگین ہوچکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جاپان اس قسم کی پابندیاں عاید کرکے تجارتی نقصان پہنچانا چاہتا ہے، جبکہ جاپان کا ایک مقصد اپنی منصوعات کی برآمدات میں اضافہ بھی کرنا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟