08 دسمبر 2019
تازہ ترین
اقوام متحدہ کی اپیل، یمن میں فریقین جنگ بندی پر متفق

اقوام متحدہ کی اپیل، یمن میں فریقین جنگ بندی پر متفق

اقوام متحدہ  نے کہا ہے کہ یمن میں سعوی حمایت یافتہ حکومت اور حوثی باغی کشیدگی سے شدید متاثر علاقہ حدیدہ میں جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی  رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومت کے نمائندوں نے بحیرہ احمر میں اقوام متحدہ کے جہاز میں مذاکرات کیے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان ثالثی کی کوششیں کی جارہی ہیں اور حدیدہ میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد اب دونوں فریقین کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک میکنزم، جنگ بندی کے نئے اقدامات اور کارروائیوں میں کمی لانے پر متفق ہیں جس کا نفاذ جلد از جلد ہوگا۔یمن میں لڑنے والے دونوں فریقین نے اقوام متحدہ کی جانب سے تشکیل دی گئی تنظیم ری ڈپلائمنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے ملاقات کی جس کی سربراہی جنگ بندی اور فوجیوں کے انخلا کے معاملات کے ذمہ دار ڈنمارک کے لیفٹیننٹ جنرل مائیکل لولیسگارڈ نے کی۔کمیٹی نے فوجیوں کے انخلا کے معاہدے کے نکات کو حتمی شکل دی تاہم اب اس کی منظوری سیاسی قیادت دے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی قیادت بھی مقامی سیکیورٹی فورسز، مقامی انتظامیہ اور سرمایے کے حوالے سے متفق ہوگی۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں معاہدے کی مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا تاہم فریقین کے جنگ پر متفق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟