18 اگست 2019
تازہ ترین
  بھا رتی چا لیں نا کام ،پاکستان کی  سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی

  بھا رتی چا لیں نا کام ،پاکستان کی  سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی

 پاکستان نے سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔بھارتی میڈیا افغان امن عمل میں پاکستان کی مرکزی حیثیت اختیار کرتے ہوئے آگ بگولا ہو گیا کہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کے باوجود بھارت کو افغان امن سے مکمل طور پر باہر کر دیا گیا اور پاکستان اب امریکہ و چین سے مل کر افغان امن معاہدے کو حتمی شکل دینے جا رہا ہے ۔  بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مرکزی کردار و بھارت کے مکمل اخراج پر تفصیلی آرٹیکل میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے باوجود بھارت کو افغان امن عمل سے مکمل طور پر باہر کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو بھارت کے لئے پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دن بدن پاکستان خطے میں مرکزی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اب پاکستان امریکہ و چین سے مل کر افغانستان میں امن معائدے کو حتمی شکل دینے جا رہا ہے جبکہ افغان امن عمل سے بھا رت  کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ۔ تازہ صورت حال سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان خطے میں مرکزی حیثیت حاصل کر چکا ہے کیونکہ بھارت کو افغانستان کے مستقبل سے متعلق فیصلہ سازی سے باہر کرنا لمحہ فکریہ ہے ۔اب عمران خان آئندہ چند دنوں میں امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں جس کے لئے امریکی صدر ٹرمپ بھی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ گہرے مفادات کے باوجود بھی بھارت کے وجود کو مکمل طور پر نظر انداز کیسے کر دیا گیا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟