18 اگست 2019
تازہ ترین
      فواد چودھری  کی  جانب سے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش

      فواد چودھری  کی  جانب سے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش

وفاقی وزیر فواد چودھری  نے کہا  ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم قمری کیلنڈر کو او آئی سی میں لے کر جارہے ہیں، انشائاللہ قمری کیلنڈر امت مسلمہ کا مشترکہ کیلنڈر ہوگا، ایران، یو اے ای اور سعودی عرب نے چاند دیکھنے والی ایپ کی تعریف کی ہے، دیگر اسلامی ممالک نے بھی ہماری کوششوں کو سراہا ہے اور اب موبائل سے ادائیگیوں کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔  ہم کابینہ سے درخواست کررہے ہیں کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرے اور حکومت ہمارے کیلنڈر کو سرکاری طور پر نافذ کرے جب کہ ہم موبائل پیمنٹس کی طرف آرہے ہیں اور اس حوالے سے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، موبائل پیمنٹس شروع ہوگئیں تو شناختی کارڈز کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یورپی یونین کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون شروع کررہے ہیں، ترکی کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، اگر ہم سائنس و ٹیکنالوجی میں بنیاد نہیں رکھیں گے تو ترقی نہیں کرسکتے، امریکہ نے ہمیں 10 انکیوبیشن سینٹرز بنا کر دیئے ہیں۔ نواز شریف اور زرداری سے زیادہ ملک کو نقصان پہنچایا، ریکوڈک کے معاملے پر افتخارچوہدری اور حامد خان کو جیل میں ہونا چاہیے جب کہ نیب نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری کے اثاثے منجمد کرے، نوازشریف کا آدھا خاندان پاکستان اور آدھا برطانیہ کا بچہ بننا چاہ رہا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟