08 دسمبر 2019
تازہ ترین
کوئٹہ،کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 10 مزدور پھنس گئے

کوئٹہ،کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 10 مزدور پھنس گئے

کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں  کوئلہ  کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے زور دار دھما کے کے نتیجے میں 10 مزدور پھنس گئے، متعلقہ حکام نے مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔لیویز کے مطابق مائنگ ایریا ڈیگاری میں کوئلہ کان ہونے والے حادثے میں اب تک 10 مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔ محکمہ معدنیات کے حکام اور لیویز کاعملہ موقع پر موجود ہے اور مزدوروں کو نکالنے کے لئے امداد ی کارروائیاں جاری ہیں تاہم کان میں گیس بھرنے کے سبب ان تک تاحال رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟