05 دسمبر 2019
تازہ ترین
چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہوگا

چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہوگا

رواں برس کا دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہو گا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو جزوی گرہن لگے گا، اس دوران چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا بتانا ہے کہ چاند گرہن منگل کی رات 11 بج کر 44 منٹ پر شروع ہو گا، رات 2 بج کر 32 منٹ پر عروج پر ہو گا اور بدھ کی صبح 5 بج کر 18 منٹ پر اختتام پزیر ہو گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دوسرا چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا کےکچھ علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔بحرالکاہل، بحر ہند، بحرہ اوقیانوس اور بحر منجمد میں بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کا نظارہ 21 جنوری کو افریقا، یورپ، جنوبی اور شمالی امریکا میں کیا گیا تھا جسے ماہرین فلکیات نے 'سپر بلڈ وولف مون' کا نام دیا تھا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟