05 دسمبر 2019
تازہ ترین
شہباز شریف کا ڈیلی میل کیخلاف  قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

شہباز شریف کا ڈیلی میل کیخلاف  قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی خبر کو من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں میاں شہباز شریف نے الزام عائد کیا کہ یہ من گھڑت خبر وزیراعظم عمران خان اور ان کے مشیر شہزاد اکبر کی ایماء پر چھاپی گئی، ہم ان دونوں کیخلاف بھی قانونی چارہ جوئی کرینگے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی اخبار کی بے بنیاد خبر سے ن لیگ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، پگڑیاں اچھالنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کیخلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟