18 اکتوبر 2019
تازہ ترین
ورلڈک کے بعد  کھلاڑیوں کی پریس کانفرنسز،محمد حفیظ کی  تنقید

ورلڈک کے بعد کھلاڑیوں کی پریس کانفرنسز،محمد حفیظ کی تنقید

محمد حفیظ نے ورلڈکپ کے بعد تسلسل کیساتھ ہونے والی پی سی بی کی پریس کانفرنسز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پریس کانفرنس بمقابلہ، پریس کانفرنس بمقابلہ پریس کانفرنس۔ ساتھ ہی انہوں نے بلیم گیم کا ہیش ٹیگ بھی دیا۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک بھی رسائی نہیں حاصل کرپائی،بیٹنگ میں عدم استحکام اور فیلڈنگ میں خامیوں سمیت کئی مسائل سامنے آئے، اس کے باوجود پی سی بی نے کرکٹرز کو میڈیا کے سامنے ایسے پیش کیا کہ جیسے ورلڈکپ جیت کر آئے ہوں،اچھی کارکردگی کا راگ الاپا گیا، امام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے چچا انضام الحق کا بھرپور دفاع کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟