05 دسمبر 2019
تازہ ترین
سانگھڑ ،بس کی چنگچی رکشے کو ٹکر،10 افراد جاں بحق

سانگھڑ ،بس کی چنگچی رکشے کو ٹکر،10 افراد جاں بحق

 سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر ماردی جس سے10 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔شاہپور چاکر سانگھڑ روڈ پر تیز رفتار بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر دی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جن میں رکشا ڈرائیور سمیت 4 مرد، 2 عورتیں اور 2 بچے شامل ہیں۔ امدادی اداروں نے لاشیں کھڈرو اور سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیں جہاں ان کی شناخت کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے 7 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمی ہونے والوں کی طبی امداد فراہم کی گئی اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتار بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور رکشہ کو روند دیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟