17 ستمبر 2019
تازہ ترین
تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔نجی ٹی وی  کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف بھی قرارداد جمع کرادی۔ ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی ہے جس پر تحریک انصاف، اتحادی جماعتوں اور آزاد سینیٹرز کے 11 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔اس سے قبل تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز سمیت آزاد قبائلی سینیٹرز کے وفد نے قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز سے ملاقات کی جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت کی گئی ت


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟