15 نومبر 2019
تازہ ترین
شیخ رشید نے ٹرین حادثہ انسانی غفلت کا نتیجہ قرار دیدیا

شیخ رشید نے ٹرین حادثہ انسانی غفلت کا نتیجہ قرار دیدیا

وزیر ریلوے شیخ رشید نے صادق آباد کے قریب ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ جاں بحق اور زخمی مسافروں کے لیے امداد کا اعلان بھی کر دیا گیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حادثہ بظاہر انسانی غفلت کا نتیجہ لگتا ہے جس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، میڈیا پر چلنے والے حادثے کے مناظر دلخراش ہیں جس سے دل افسردہ ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 8 سے 9 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ شیخ رشید کے مطابق جی ایم ریلوے اور متعلقہ حکام کو حادثے کی جگہ روانہ کر دیا گیا جہاں ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ریلیف اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔ ریلوے حکام کو آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ شیخ رشید نے حادثے میں جاں بحق ہر مسافر کے لواحقین کو 15، 15 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 3 سے 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی اعلان کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟