23 جولائی 2019
تازہ ترین
وزیراعظم  21 سے 23 جولائی تک امریکا کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ

وزیراعظم 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں،دونوں سربراہانِ مملکت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ سمٹ سطح کی پہلی ملاقات ہوگی،جس میں دوطرفہ اور علاقائی معاملات زیر غور آئیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم امریکی کانگریس کے ممتاز ارکان اور پاکستانیوں سے بھی ملیں گے، وزیراعظم کی واشنگٹن مصروفیات میں نیا پاکستان وژن اور امریکا کثیر الجہتی تعلقات کی اہمیت زیرغور آئے گی، عمران خان امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم اور افغانستان میں سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیں گے جب کہ ہمسایوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کی پالیسی اجاگر کریں گےاور تنازعات مزاکرات سے حل کرنے اور جنوبی ایشیا امن، ترقی اور خوشحالی پر بات کریں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟