19 نومبر 2019
تازہ ترین
ایون فیلڈ ریفرنس، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز کو طلبی کا سمن موصول

ایون فیلڈ ریفرنس، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز کو طلبی کا سمن موصول

نیب لاہور نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کے معاملے پر مریم نواز کو 19 جولائی کو طلبی کا سمن جاتی امرا میں موصول کروا دیا۔نیب ذرائع کے مطابق نیب کی خصوصی ٹیم پولیس کے ہمراہ نوٹس لے کر جاتی امرا گئی اور ایوان فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ذاتی حیثیت میں طلبی کا سمن موصول کروایا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مریم نواز کے سمن تعمیل کے لیے نیب لاہور کو بھجوائے تھے، سمن کے مطابق مریم نواز کو مقدمے میں فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں 19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟