23 جولائی 2019
تازہ ترین
وزیراعظم کا دورہ امریکا ،اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، دفتر خارجہ

وزیراعظم کا دورہ امریکا ،اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، دفتر خارجہ

 وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے امریکی حکام کے اظہار لاعلمی پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم امریکی حکام سے رابطے میں ہیں اور مناسب وقت پر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے دورہ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، ہم امریکی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق اس ضمن میں باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟