21 جولائی 2019
تازہ ترین
پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے،ملیحہ لودھی

پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے،ملیحہ لودھی

 اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی  نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے تاہم پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردی اور منظم جرائم میں گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے تاہم پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم  ہے۔  پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہرسال ریکارڈ مقدار میں منشیات برآمد کررہے ہیں، ہمارے خطے میں منشیات، قدرتی وسائل اور انسانی اسمگلنگ دہشت گرد تنظیموں کے بڑے ذرائع آمدن ہیں، جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد باہمی مفاد میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں، لہٰذا منشیات کی پیداوار روکنے کیلئے عدم استحکام کا خاتمہ اورروزگار کے مواقع کی فراہمی ناگزیر ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟